14 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا،جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا اور پھر لاش کسی اور مقام سے لاکر یہاں پھینکی گئی ہے۔ مقتول کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر جیل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،،ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں خوشحال چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔