14 جون ، 2012
ٹوکیو…اسپائیڈر مین جاپان پہنچ گیا ہے جہاں اس مقبول عام سیریز کی نئی فلم دی امیزنگ اسپائیڈرمین کا پریمیئر ہوا۔ ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں فلم کے ہیرو اینڈریو گارفیلڈ اور ان کی ساتھی اداکارہ ایما اسٹون نے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسپائیڈر مین کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ فلم میں ٹوبے میگوائر کی جگہ اینڈریو گارفیلڈ اسپائیڈر مین یعنی پیٹر پارکر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں پیٹر پارکر کے بچپن سے لے کر سپر ہیرو بننے تک کے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ یہ فلم جون میں جاپان اور جولائی میں شمالی امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔