02 اگست ، 2016
ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ہرشعبےمیں ہماراایک دوسرےکےساتھ تعاون جاری رہےگا،پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستانی عوام اورحکومت نےبغاوت کچلنےپرہمارابھرپورساتھ دیا،پاکستان اورترکی کےدرمیان تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے،پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے۔
اسلام آباد میںمشیرخارجہ سرتاج عزیزاورترک وزیرخارجہ مولود اوغلو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ افغانستان میں امن سےمتعلق ترکی اورپاکستان کے خیالات یکساں ہیں ۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں،دونوں ممالک میں آزادتجارتی معاہدےسےتجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اورترکی کےتعلقات مزیدبہتراورمستحکم ہوں گے ،ترک عوام نے جمہوریت کے خلاف بغاوت کو ناکام بنایا،پاکستان اور ترکی دہشتگردوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔پاکستان اور ترکی نےدنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی،دونوں ملکوں کودوستانہ تعلقات کواسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرناہوگا۔