04 اگست ، 2016
نیب نے لاڑکانہ میں کارروائی کر کے کرپشن کے الزام میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے 2ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے،دونوں بھائیوں پر سرکارکو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب حکام کے مطابق ٹی ایم او لاڑکانہ کےپرچیزنگ آفیسر غلام عباس شیخ اور عبد الستار شیخ سگےبھائی ہیں۔ شیخ برادران نے2011ء سے 2015 ءکےدوران اپنی کنٹریکٹرکمپنیاں بناکرسرکارکوکروڑوں روپےکانقصان پہنچایا۔ گرفتار ملزمان کو کل نیب عدالت میں پیش کیاجائےگا۔