کاروبار
14 جون ، 2012

آٹے پر ایک فی صد انکم ٹیکس کا نفاذ نہ کرنیکی یقین دہانی

آٹے پر ایک فی صد انکم ٹیکس کا نفاذ نہ کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد… وفاقی وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو آٹے پر ایک فی صد انکم ٹیکس کا نفاذ نہ کرنیکی یقین دہانی کرا ئی ہے جس کے بعد فلورملزنے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ موٴخر کر دیا ہے۔ پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے عاصم رضاکی قیادت میں اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی،عاصم رضاکے مطابق وفاقی وزیر کو بتا یاگیا کہ کھانے پینے کی اشیاء پر انکم ٹیکس کا نفاذ ممکن نہیں، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اسے بجٹ میں منظور نہیں کرایا جائے گا۔ عاصم رضا نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس کی وصو لی سے آٹے کا20کلو تھیلا 14 روپے مہنگا ہو جاتا، اب حکومتی یقین دہا نی کے بعد ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ موٴخر کر دیا گیاہے۔

مزید خبریں :