پاکستان
06 اگست ، 2016

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

 


رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں کلفٹن، لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں کی گئیں۔


ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان میں کالعدم تنظیم ، سیاسی جماعت کے کارکن اور ایک بھتا خور شامل ہیں جبکہ بلدیہ اور ماڈل کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :