06 اگست ، 2016
لاہورکےنواحی قصبے چوہنگ میں مخالفین نےفائرنگ کرکےباپ اور اس کے 2بیٹوں کو قتل کر دیا،ایک ملزم نےتھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
پولیس کےمطابق چوہنگ کارہائشی امانت اور اس کے2بیٹےعدنان اور رضوان قتل کیس میں پیشی بھگتنے کےلئےعدالت جا رہےتھےکہ ان کے مخالفین عمران وغیرہ نےان پر اندھادھند فائرنگ کردی،گولیاں لگنےسےامانت اور عدنان موقع پرہلاک،جبکہ رضوان شدیدزخمی ہو گیا۔
رضوان کوجناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پہنچ کروہ بھی دم توڑ گیا،لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ ملزم اور مقتول پارٹیوں میں دیرینہ عداوت چلی آرہی ہے،جبکہ ایک ملزم عمران نے از خود گرفتاری پیش کردی ہے۔