پاکستان
06 اگست ، 2016

کراچی:یونیورسٹی روڈ پر 39، حدید میں10ملی میٹر بارش ریکارڈ

کراچی:یونیورسٹی روڈ پر 39، حدید میں10ملی میٹر بارش ریکارڈ

 


کراچی میں گزشتہ شب سے اب تک سب سے زیادہ 39ملی میٹر بارش یونیورسٹی روڈ پر اور سب سے کم 10ملی میٹربارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے کی شب شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا، اس دوران شہر میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش ہوئی۔


سب سے زیادہ انتالیس ملی میٹر بارش یونیورسٹی روڈ پر ریکارڈ کی گئی جبکہ مسرور بیس ماڑی پور پر 25 ملی میٹر، فیصل بیس پر 15 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 12 اعشاریہ 8 ملی میٹراور گلشن حدید میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ رات گئےتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :