پاکستان
06 اگست ، 2016

افتخار چوہدری کا وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

افتخار چوہدری کا وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان


 


سابق چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکررہے ہیں ۔


افتخار چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم اوران کے خاندان کا نام آیا ہے اور اب وہ اسپیکرکے پاس وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کے لیے رجوع کررہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں اورالیکشن کمیشن 90دن کے اندروزیراعظم کی اہلیت سے متعلق فیصلہ کرے۔

مزید خبریں :