06 اگست ، 2016
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بارش کے دوران ہلاکتوں کا مقدمہ متعلقہ حکام کے خلاف درج کیا جائے۔
خواجہ اظہارا لحسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت ہے لیکن وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ شہر میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کراچی کا دورہ کیا اور پھر تمام افسر گھروں پر جاکر سوگئے ،وزیراعلیٰ کو ان کے افسران ماموں بنارہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پر امن احتجا ج پر کسی نے توجہ نہیں دی، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو کہیں سے انصاف نہیں ملا۔
متحدہ قومی موومنٹ نے موسم کے باعث اتوار کو ہونے والی ریلی بھی ملتوی کردی ہے ۔