پاکستان
06 اگست ، 2016

سینیٹ کا یوم تاسیس، تقریب سے چیئرمین کا خطاب

سینیٹ کا یوم تاسیس، تقریب سے چیئرمین کا خطاب

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ووٹ برابر کرنے کا طریقہ کار تلاش کرنا ہو گا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹرز کی شمولیت ان کا حق تھا، بھیک نہیں لی۔


چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ سینیٹ ہے پارلیمنٹ کا ایوان بالااور اس ایوان کی اہمیت کسی صورت کم نہیں ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ووٹنگ کا معاملہ آتا ہے تو قومی اسمبلی کے ووٹ بہت زیادہ اور سینیٹ کے کم ہوتے ہیں،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ووٹ برابر کیسے ہو سکتے ہیں، اب اس کا طریقہ کار طے کرنا ہو گا۔


سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاق کا اپنی شرط پر سیکیورٹی فورسز کے دستے کسی صوبے میں بھیجنا صوبے پر چڑھائی کے مترادف ہے، جس صوبے میں گڈ گورننس کی بات کی جاتی وہاں چھوٹو گینگ ہے،بلوچستان کے بجٹ کے جتنا صرف شہر لاہور میں ایک پراجیکٹ ہے، اس طرح کا جہاں امتیاز ہو وہاں سینیٹ کو طائرانہ نگاہ رکھنا ضروری ہے۔


سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب مارشل لاء لگا تو لوگوں نے اس کا مقابلہ کیا، آج آزادی کے دشمنوں، مشرقی پاکستان اور 12مئی کے سانحات کے ذمے داروں میں سے کوئی اشتہاری ملزم ہے، تو کسی کی قبر پر کوئی جانے والا نہیں، جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے آج بھی زندہ ہیں۔


 

مزید خبریں :