06 اگست ، 2016
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حیدرآبادکے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے،انتظامیہ اور وزراء متحرک ہیں۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے، بجلی تسلسل سے ملے اور بارش رک جائے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حیسکو کے خلاف چلاتے رہتے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیتا، وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی تعصبی وزیر ہیں، مشکلات کم کرنے کے لیے پلاننگ کررہے ہیں۔