06 اگست ، 2016
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک قانون عوام کے لیے اورایک حکمرانوں کے لیے ہے،عوام کا پیساچرایا گیا،کرپشن سب سے بڑی بیماری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاورپہنچے جہاں وہ احتساب ریلی کے لیےتیار کیے گئے کنٹینر کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو قانون کی تابعداری تسلیم اور خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا ہوگا،کل پشاور سے تاریخی ’تحریک احتساب‘ کا آغاز کر کے قوم کو شریف خاندان کی لوٹ مار کےخلاف یکجا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےخلاف ریفرنسز جیسے ڈراموں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا، باہمی اتحاد و یگانگت سے کرپشن کے خلاف تاریخی تحریک حتمی انجام تک پہنچائیں گے۔
عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی۔