پاکستان
07 اگست ، 2016

کراچی: بارش کا پانی تا حال جمع، بجلی کی فراہمی معمول پر آنا شروع

کراچی: بارش کا پانی تا حال جمع، بجلی کی فراہمی معمول پر آنا شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹےگزرجانے کے باوجود بارش کے پانی کوتاحال نہیں نکالا جاسکا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔


کراچی میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے بعد رات بھر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر کے مختلف ذیلی علاقوں میں جمع پانی کو تاحال نہیں نکالا جاسکا، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔


کھارادر، ٹاور، لیاری، صدر، ناظم آباد، لیاقت آباد اور سرجانی ٹاون میں بارش کا پانی موجود ہے۔گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی اب بھی سڑکوں پر موجود ہے۔


شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے تاہم اب بھی۔ گلشن اقبال، منظور کالونی، لیاری اور کورنگی کے کچھ علاقوں میں بجلی بند ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :