پاکستان
07 اگست ، 2016

عمران خان احتساب تحریک چلانے کا جواز کھوچکے ہیں، پرویزرشید

عمران خان احتساب تحریک چلانے کا جواز کھوچکے ہیں، پرویزرشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب کی تحریک چلانے کا جواز کھوچکے ہیں،وہ پہلےاپنے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ اور چندےکی ہیرپھیرکاجواب دیں۔


ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹا تھا۔احتساب تحریک چلانے سے پہلے عمران خان اپنے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں اور کنٹینر پر بار بار چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں چندے کی ہیر پھیر کا جواب دیں۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین احتساب کی تحریک چلانےکا جوازکھوچکے ہیں۔


پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :