پاکستان
07 اگست ، 2016

پی ایس پی کا 12سے 14تک جشن آزادی منانے کا اعلان

پی ایس پی کا 12سے 14تک جشن آزادی منانے کا اعلان

 


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو شام پانچ بجے پی ای سی ایچ ایس کے پاکستان ہائوس سے مزار قائد تک جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی۔


مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو پاکستان بھر میں پی ایس پی کے دفاتر سے ریلی نکالی جائے گی، تیرہ اگست کی رات بارہ بجے مزار قائد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔


ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کی صبح 10 بجے پاک سرزمین پارٹی کے تمام دفاتر میں پرچم کشائی کی جائے گی، جشن آزادی کو شایان شان منانے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں۔

مزید خبریں :