07 اگست ، 2016
بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور انھیں گڈلک کہا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احتجاج کے جمہوری حق کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،سزا نہیں ملنی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، پاناما پیپرز نے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب کردی، حکومت اپوزیشن کے ضوابط کار مان لے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے۔