07 اگست ، 2016
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ ملک ترقی اورخوش حالی کی راہ پر گامزن ہےمگر بعض سیاسی عناصر پھر بلوں سےنکل آئےہیں،باشعور عوام پہلےایسےعناصر کےجھانسے میں آئے، نہ اب آئیں گے،انتشار کی منفی سیاست کےباوجود عوامی خدمت کا مشن پورا کرتےرہیں گے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے،مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت اورملک کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے۔
شہبازشریف نےکہاکہ 3برس کے دوران ہر شعبے میں بہتری لانے کیلئے بےپناہ محنت کی مگرشکست خوردہ عناصر ایک بار پھر تیزرفتار ترقی کا عمل روکنے کے درپے ہیں ،ان عناصر کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں،ان کاکہناتھاکہ جمہوریت میں فیصلےسڑکوں پرنہیں،بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتےہیں۔