پاکستان
07 اگست ، 2016

حیدر آباد :2 دن کی بارش نے تباہی مچادی،خورا ک کی قلت پیدا

حیدر آباد :2 دن کی بارش نے تباہی مچادی،خورا ک کی قلت پیدا


 


حیدرآبادمیں طوفانی بارشوں نے ہرطرف تباہی مچادی،کل کے پانی کا نکاس ہوانہیں کہ آج پھر سے بادل برسناشروع ہوگئے۔ متاثرین پریشان ہیں کہ دن توبھوک پیاس میں کٹ گیا، اب رات کے کھانے کا کیاکریں گے؟


حیدرآبادمیں کل کی بارش کاپانی گیا نہیں کہ آج شام پھر سے موسلادھاربارش نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔سب سے بڑامسئلہ کھانے کا اورپینے کے صاف پانی کا پیدا ہوگیا ہے ۔


لطیف آبادنمبر11میں عالم ٹاؤن کے مناظر نے خراب صورتحال پر سب کی آنکھیں کھول دیں، یہاں چھ، چھ فٹ تک پانی موجود ہے، آنے جانے کے لئے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کشتیاں بنارکھی ہیں ۔


ریلوے کالونی کارخ کریں تو15سوسے زائد نفوس والی اس آبادی کے زیادہ ترمکین اب نقل مکانی کرچکےہیں، جو جاسکتے تھے چلے گئے جو نہیں جاسکے وہ رات بھر جاگتے رہے۔


متاثرین برسات کا کہنا ہے کہ کھانے کو کچھ نہیں ،پینے کے لئے پانی نہیں، وہ جائیں توجائیں کہاں،انتظامیہ کہتی ہے کہ بارش یونہی برستی رہی توصورتحال اوربھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :