Time 25 مئی ، 2025
کھیل

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز: آسٹریلیا کے سابق بولر پاکستان کے بولنگ کوچ مقرر

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز:  آسٹریلیا کے سابق بولر پاکستان کے بولنگ کوچ مقرر
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے ایشلے نوفکے کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ  نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

 پی سی بی نے بتایا کہ حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو  اور عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سپورٹ اسٹاف میں ٹیم اینالسٹ، ٹیم ڈاکٹر ، مساجر اور میڈیا مینجر بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں کل اور پرسوں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی، 27 مئی کو کپتان پری میچ پریس  کانفرنس بھی کریں گے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کوکھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :