پاکستان
07 اگست ، 2016

ایف آئی اے انتظامیہ نے وزیرداخلہ کے احکامات ہوا میں اڑادیے

ایف آئی اے انتظامیہ نے وزیرداخلہ کے احکامات ہوا میں اڑادیے

 


بلیک لسٹ پر موجود امریکی کے پاکستان داخلے کا معاملہ، ایف آئی اے انتظامیہ نے وزیرداخلہ کے احکامات ہوا میں اڑادیے۔


ایف آئی اے نے اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 9 اہلکار معطل کردیے جبکہ ایف آئی اے شفٹ انچارج، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بچا لیا گیا، وزیر داخلہ نے ساری شفٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


تبدیل کیا گیا اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ندیم ظفر ایئر پورٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اسسٹنٹ ڈائرکٹرندیم ظفر نے 2 اگست سے ٹرانسفر کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں :