پاکستان
07 اگست ، 2016

خواجہ اظہارکا مختلف علاقوں کا دورہ، شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا

خواجہ اظہارکا مختلف علاقوں کا دورہ، شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا

 


سند ھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد پانی میں ڈوب رہاہے، کسی کو کوئی فکر نہیں۔


اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، ارشد وہرا اور دیگر ممبر صوبائی اسمبلی نے ضلع غربی ،گلشن اقبال اور گجر نالے کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات کراچی کے علاقوں کا صرف دورہ ہی کرتے ہیں، شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ضلع غربی کے لیے صرف ایک خاکروب مختص کیا گیاہے، وزیر اعلیٰ کو متعلقہ محکموں کو مزید ایکٹو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہری کراچی کے موسم کو بھی انجوائے کرسکیں۔

مزید خبریں :