07 اگست ، 2016
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی اور مشرف دور کا احتساب بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم ہے۔
منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اوورسیز پاکستانیوں کی 2روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے، جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف تحریک کی حمایت کرتی ہے۔
سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ بھجواتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے، بدقسمتی سے ملک کا کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی،15 اگست کو مظفرآباد سے چکوٹھی تک مارچ کریں گے۔