07 اگست ، 2016
مجلس وحدت المسلمین نے 87 روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کر دیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے علما پر دائر جعلی ایف آئی آر اور ان کی گرفتاریاں ختم نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب کے باہر احتجاجی دھرنا کرینگے۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے 87 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔