08 اگست ، 2016
چارسدہ روڈ پشاور بم دھماکے کا زخمی ٹریفک پولیس اہلکار لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چارسدہ روڈ بم دھماکے کا زخمی ٹریفک پولیس اہلکارسجادذکمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیاہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار سجاد 29 جولائی کی صبح بم دھماکے میں شدید ذخمی ہواتھا۔ جو کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہا۔
ٹریفک پولیس اہلکار کا تعلق چارسدہ سےبتایاگیا ہے۔ دھماکے میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے تھے۔