پاکستان
08 اگست ، 2016

ندی نالوں میں طغیانی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی

ندی نالوں میں طغیانی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی

 


ندی نالوں میں طغیانی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی۔ خضدار میں بند ٹوٹنے سے50سے زائد مکان زیر آب آگئے ،ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں ۔


خضدار میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے کلی حاجی محمد ایوب میں 50 سے زائد گھر زیر آب آگئے ،تاہم ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔


بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو بچیاں ہلاک ہوگئیں ۔ جبکہ مقامی ندی کا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے آٹھ دیہات زیرآب اوردرجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔


ضلع ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں ہونےوالی بارش کے بعد مختلف ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ڈومیراہ کے قریب سیاحوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی لیکن مگر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بروقت کاروائی کرتے ہوئےوین ریلے سے نکال کر تمام سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
؀
سبی کے قریب دریائےناڑی میں سیلابی صورتحال ہے،41ہزارکیوسک کاسیلابی ریلہ گزررہاہے۔محکمہ آب پاشی سبی ذرائع کے مطابق ہرنائی اور دیگر مختلف علاقوں میں ہوئے بارشوں کےبعد سے دریائےناڑی میں آج بھی سیلابی صورتحال برقرارہے۔


دریا میں سبی کےمقام پر41ہزار کیوسک کاسیلابی ریلہ گزررہاہے ، سیلابی ریلےکےباعث بولان کے کچھ علاقےزیرآب آنےکاخدشہ ہے، سیلابی صورتحال کے باعث مقامی انتظامیہ کو الرٹ کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :