14 جون ، 2012
ریاض … مکہ مکرمہ میں حرمین ایکسپریس وے پر زائرین کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے 24 افراد میں 4 عراقی شہری بھی شامل ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد بہم پہنچائی۔ پولیس حادثے کی تفتیش کررہی ہے۔