15 جون ، 2012
کراچی… یورپی یونین کی جانب سے ٹیکسٹائل و لیدر سمیت پاکستانی 75 مصنوعات کی آئندہ تین سال بغیر ڈیوٹی درآمدات کی اجازت ملنے کے بعد مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوزکو بتایا کہ کپاس کی فی من قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ یورپ کے قرض بحران کے باعث چین کی جانب سے کپاس کی طلب میں کمی آنے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کپاس ک قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی تھی جس کے باعث مقامی سطح پر بھی کاشت کا ر کو کپاس کی قیمتوں میں گراوٹ کا سامنا رہا۔