20 اگست ، 2016
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق سینئر سول جج کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کی جج گلشن آراء چانڈیو نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہونے پر سابق سینئر سول جج ایسٹ انیس علی محمد کھتری کو 5 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، ملزم پر 10 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔