پاکستان
20 اگست ، 2016

شیخ رشیدکی طاہر القادری سے ون آن ون ملاقات

شیخ رشیدکی طاہر القادری سے ون آن ون ملاقات

 

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمدنے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے لاہور میں ملاقات کی، ون آن ون ملاقات میں دھرنےاور احتجاج کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے طاہر القادری کو عوامی تحریک کی ریلیوں اوردھرنےمیں دیگرسیاسی جماعتوں کی شرکت کے حوالےسے آگاہ کیا۔

شیخ رشید نےبتایا کہ دیگر دینی اورسیاسی جماعتوں نے بھی احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ پہلے مرحلے کی ریلیوں اور دھرنوں میں اپنے وفود کے ساتھ شامل ہوں گے۔

شیخ رشیدکاکہناتھا کہ کرپشن اور پاناما لیکس کےحوالےسےتمام سیاسی جماعتیں ایک صفحےپر ہیں ۔

مزید خبریں :