20 اگست ، 2016
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنما آئے اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے اظہار یک جہتی کیا۔
کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھوک ہڑتالی کیمپ آئے ، ایم کیوایم کے ارکان کی خیریت پوچھی اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن کے سلیم ضیاء، سینیٹر نہال ہاشمی اور اسماعیل راہونے بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی،اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے تحفظات نواز شریف تک پہنچائیں گے۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی کراچی آپریشن ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، ن لیگ کے رہنما اُن کی شکایات وزیراعظم تک پہنچائیں۔
سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنما ؤں سے ملاقات کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔