پاکستان
20 اگست ، 2016

چمن میں پاک افغان حکام کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم

چمن میں پاک افغان حکام کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیر ختم

 

افغان حکام کی خواہش پر چمن میں باب دوستی پر پاک افغان حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی۔

سیکیو رٹی حکام کے مطابق فلیگ میٹنگ میں فرنٹیر کور کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیزاور افغان سرحدی فورسز کے کرنل محمد علی نے شرکت کی۔

فلیگ میٹنگ میں باب دوستی کو کھولنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا، پاکستانی حکام نے افغان حکام کو خدشات سے آگاہ بھی کیا تاہم فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی ۔

مزید خبریں :