16 جون ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا گیا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے سربراہ اے آئی جی پولیس شفقت ملک نے جیو نیوز کو بتایا کہ بارودی مواد ایک پریشر ککر میں سڑک کنارے رکھا گیا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق پولیس کو نشانہ بنایا جا نا تھا۔بارودی مواد کا وزن آٹھ کلوگرام تھا اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔شفقت ملک نے بتایا کہ بم پھٹنے سے صرف چند منٹ پہلے ناکارہ بنایا گیا۔