پاکستان
29 اگست ، 2016

کراچی کا مینڈیٹ متحدہ کے پاس ہے، پابندی قبول نہیں،فردوس عاشق

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے، اس پر پابندی قبول نہیں۔

تاہم لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی شہری کو پاکستانی قوانین کے تحت عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ چند روز تک اگر ٹی او آرز پر اتفاق نہیں ہوسکا تو پی پی پی اور حکومت کے راستے جدا ہو جائیں گےپھر جلد احتجاجی تحریک چلائے گی۔

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بہت جلد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا تو عبرت کا نشان بن جائے گی ۔

پیپلز پارٹی کی سابق وزیر کے مطابق آصف علی زرداری، قائد ایم کیو ایم کے غدار ہونے پر دو رائے نہیں رکھتے۔

مزید خبریں :