29 اگست ، 2016
مکلی کے تاریخی قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد چھونپڑیاں گرا دی گئیں ہیں جبکہ پکے مکانات کو خالی کرنے کے لیے 2دن کی مہلت دی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کیپٹن بلال شاہد کے مطابق مکلی کے تاریخی قبرستان پر کئی سالوں سے قائم غیر قانونی قبضے کیخلاف محکمہ ریونیو و آثار قدیمہ نے آپریشن کرکے متعدد جھونپڑیوں کو گرا دیا ہے۔
قبرستان کے احاطے میں قائم پختہ گھروں کے مالکان کو 2 دن میں خالی کرانے کے حتمی نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 سال جیل اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔