16 جون ، 2012
کولمبو…پاکستان اورسری لنکا کے درمیان بقیہ دونوں ون ڈے کولمبو میں ہونے ہیں،دونوں میچز کے دوران بارش کی پیشگوئی ہے،اِس صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریزرو ڈے رکھ دیئے گئے ہیں تاکہ میچ ایک دن میں مکمل نہ ہوتو دوسرے روز دوبارہ کھیلاجاسکے،سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذرہوگیاتھا۔پانچ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔دورہ سری لنکا میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اب تک مشکلات میں رہی ہے،اس کے برعکس دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے بیٹسمینوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ بقیہ میچز میں پاکستان کے بیٹسمین بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔