پاکستان
16 جون ، 2012

راولپنڈی کے وکلا کااعلیٰ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بھی احتجاج

راولپنڈی کے وکلا کااعلیٰ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بھی احتجاج

راولپنڈی…اعلیٰ عدلیہ سے یک جہتی کے اظہارکے لئے راول پنڈی کی وکلاء برادری نے آج بھی ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی۔راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹس میں وکلا نے آج بھی ہڑتال کی ، اس کے بعد ڈسٹرکٹ بار میں احتجاجی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ملک ریاض حسین کے متنازع انٹرویو کی ویڈیو بھی چلائی گئی، اجلاس میں شریک وکلا ، اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازشوں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں عدلیہ کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس کے بعد وکلا نے ریلی نکالی اور کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں ملک ریاض کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :