پاکستان
16 جون ، 2012

قومی گرڈ اسٹیشن میں خرابی، کے ای ایس سی کا نظام متاثر، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

قومی گرڈ اسٹیشن میں خرابی، کے ای ایس سی کا نظام متاثر، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کچھ دیر کیلئے آتی ہے اور گھنٹوں غائب ہوجاتی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق قومی گرڈ اسیٹشن میں خرابی کے باعث کے ای ایس سی کا نیٹ ورک متاثر ہورہا ہے اور 15 سے زائد گرڈاسٹیشن میں ٹرپنگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل آرہاہے۔ ترجمان کے ای ایس سی امین الرحمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کے ای ایس سی کا نیٹ ورک متاثر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بجلی کی طلب 2600 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، موجودہ صورتحال میں کے ای ایس سی کے 15 سے زائد گرڈ اسٹیشنز کو ٹرپنگ کا سامنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ایئرپورٹ، عزیز آباد، بلدیہ ، فیڈرل بی ایریا ، گارڈن، گلستان جوہر ، جیکب لائن، کورنگی ساوٴتھ، لیاری ، گلشن معمار ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاوٴن، سرجانی اور ولیکا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے نظام میں خلل پر قابو پانے کیلئے قو می گرڈاسٹیشن پر کام جاری ہے۔لو فریکوینسی کا مسئلہ حل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔

مزید خبریں :