پاکستان
04 ستمبر ، 2016

ٹانک میں فائرنگ، امن کمیٹی کا سابق سربراہ قتل

ٹانک میں فائرنگ، امن کمیٹی کا سابق سربراہ قتل

 

ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق سربراہ کو قتل کردیا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گومل بازار کے علاقہ کوٹ اعظم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق سربراہ محمد شعیب کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :