پاکستان
04 ستمبر ، 2016

صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران مکان سے بم برآمد

صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران مکان سے بم برآمد

 

 

 

صوابی میں خالی مکان سےملنے والے 12 کلو وزنی بم کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا جو 2 پریشر ککر میں نصب کیے گئے تھے۔

پولیس کےمطا بق صوابی کے علاقے ملک آباد میں پولیس کا سر چ آپریشن جاری تھا ۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو ایک خالی مکان سے 12 کلو بارودی مواد ملا ، جس کو پولیس نے ناکارہ بنانے کےلئے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا ۔

بی ڈی ایس نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں بموں کا ناکارہ بنادیا ۔ ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کے مطابق بموں کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔

 

مزید خبریں :