04 ستمبر ، 2016
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جمہوریت اورپیپلزپارٹی کے دشمنوں کی نیندیں عنقریب حرام ہوجائیں گی،بلاول بھٹو جلد پورے ملک کا دورہ کریں گے۔
خیرپور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عقل کے اندھےکہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بےوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت ہےلیکن جلد ان کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔