پاکستان
04 ستمبر ، 2016

وزیراعظم 16 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم 16 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

 

وزیراعظم نوازشریف 16 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف براستہ ڈنمارک امریکا جائیں گے، وزیراعظم ایک روز ڈنمارک میں قیام بھی کریں گے اور 18 ستمبر کو ڈنمارک سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو وطن واپسی 24 ستمبر کو ہوگی۔

مزید خبریں :