16 جون ، 2012
پشاور … پشاور میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کور ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر، وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے شرکت کی۔ اجلاس کو پاک افغان سرحدپر مزید سیکیورٹی بڑھانے کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، فاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔