پاکستان
04 ستمبر ، 2016

پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، خورشید شاہ

 

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی بلکہ لوگوں سے رابطہ کرے گی، بقرعید کے بعد بتائیں گے لوگ کس کے ساتھ ہیں، پنجاب میں اپنی جگہ واپس لیں گے ۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما لیکس پر طاہر القادری کے ڈاکیومینٹس بالکل درست ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی ڈاکیومینٹس دیے ہیں، اگر غلط ہیں تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ چلنا چاہیے، پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ انتخابات چار سال میں ہونے چاہیئیں۔

مزید خبریں :