پاکستان
04 ستمبر ، 2016

پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

 

پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل نوید پولیس موبائل کا ڈرائیور تھا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ دھماکے کے بعد قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں :