پاکستان
16 جون ، 2012

ڈی جی خان: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں کا شدید احتجاج

پشاور … پشاور سے کراچی جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس انجن فیل ہوجانے کے باعث 5 گھنٹے تک ڈیرہ غازی خان میں رکی رہی، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن ڈیرہ غازی خان سے 5 کلو میٹر دور معموری پھاٹک کے قریب فیل ہوگیا، شدید گرمی میں 5 گھنٹے تک ٹرین رکی رہی، جس پر مسافر مشتعل ہوگئے اور احتجاج کیا ، مسافروں نے ریلوے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس دوران شدید گرمی کی وجہ سے کئی مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں ٹرین کو متبادل انجن لگاکر منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :