پاکستان
05 ستمبر ، 2016

کراچی :غیر قانونی طور پر مقیم 35مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں لیاری ، قائد آباد ، ناظم آباد اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریامیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے21 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ منگھوپیر سےغیر قانونی طور پر مقیم 35 افرادکو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقوں لیاری ، قائد آباد اور ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 14 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ منگھوپیر میں بغیر کاغذات کے کرائے کے گھروں میں رہنے والے 35 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے بھی 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین، وچھانی محلہ اور مولا مدد میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران عزیز بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

منگھوپیرکے علاقے عبداللہ گوٹھ اور نیاناظم آباد میں پولیس نے ریسرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد بغیر دستاویزات کے کرائے کے مکانات میں پر مقیم تھے ۔

قائدآباد کے علاقے لیبراسکوائر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ٹیکسٹائل مل سے لاکھوں روپے مالیت کا کیبل چوری کررہے تھے۔

ناظم آباد اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث11ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید خبریں :