Time 25 مئی ، 2025
پاکستان

لندن: گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لندن: گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا/ فوٹو: برطانوی خبر ایجنسی 

لندن میں ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لندن کے شمال مغربی علاقے  برینٹ میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

مزید خبریں :