پاکستان
05 ستمبر ، 2016

وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ لاہور،داتا دربار پر حاضری

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ این ایف سی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی سے رات 2 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچے ،صوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے استقبال کیا ،وزیر اعلیٰ ایئرپورٹ سے مال روڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل گئے۔

دورے کے شیڈول کے مطابق ناشتے کیلئے گورنر ہاؤس گئے جہاں گورنر ملک رفیق رجوانہ نے استقبال کیا۔ناشتے میں معزز مہمان کی تواضع روایتی لاہوری کھانوں سے کی گئی ،حلوہ پوری،چنے، لاہوری کلچےاورٹھنڈی میٹھی لسی دسترخوان کی زینت تھی ۔

ناشتے کے بعد داتا دربار گئے اور حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی،معزز مہمان کو ٹوپی اور چادر پیش کی گئی ،داتا دربار حاضری کے بعد قومی مالیاتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سول سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ آئی ٹی بورڈ جانے کے بعد لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے،پارٹی رہنما لطیف کھوسہ کے گھر بھی جائیں گے ۔

 

مزید خبریں :