پاکستان
16 جون ، 2012

وزیراعلیٰ سندھ کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال موٴخر کردی

وزیراعلیٰ سندھ کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال موٴخر کردی

کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت سندھ کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج اور ہڑتال کی کال موٴخر کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تاجروں اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے حکام کے اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تاجروں نے بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں 500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ واچ ٹاورز بھی تعمیر کئے جائیں گے، سرویلنس کیمروں کی تنصیب، تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے سمیت ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ حکومتی یقین دہانی پر احتجاج اور ہڑتال موٴخر کردی ہے ۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ پولیس کو سم لوکیٹر دیئے جارہے ہیں تاکہ موبائل فون سے بھتا مانگنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔ ان کاکہنا تھاکہ آئی جی آفس اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں 2 شکایتی مراکز قائم کئے جارہے ہیں جہاں تاجر بھتا خوری سے متعلق شکایات دج کراسکیں گے۔

مزید خبریں :